نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مصری تجزیہ کار:

نیوزنور20 جون/مصر کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور انصاراللہ کے زیر کنٹرول دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس کی ریلیوں میں فلسطین کی حمایت میں نکالی جانے والی وسیع پیمانے پر ریلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاراللہ کی قیادت میں نکالی جانے والی اس طرح کی عظیم وشان ریلیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ تحریک انصاراللہ کو اکثریتی عوام کی حمایت حاصل ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ابراھیم سینجاب‘‘نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور انصاراللہ کے زیر کنٹرول دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس کی ریلیوں میں فلسطین کی حمایت میں نکالی جانے والی وسیع پیمانے پر ریلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاراللہ کی قیادت میں نکالی جانے والی اس طرح کی عظیم وشان ریلیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاراللہ کو اکثریتی عوام کی حمایت حاصل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یمن کی تحریک انصاراللہ کے لیڈر عبدالمالک البدروالدین حوثی  یمنی دارالحکومت صنعا اوردیگر چھوٹے بڑے شہروں میں عوامی انقلاب کو اکھٹا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں پھر کیسے سعودی جنگی اتحاد الحدیدہ اوردارالحکومت صنعا کو اپنے کنٹرول میں لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاراللہ کے لیڈر عبدالمالک الحوثی امریکہ ،اسرائیل،سعودی عرب اوردیگر سامراجی واسلام مخالف طاقتوں کے خلاف مقاومت کی  اہم علامت ہیں۔

تجزیہ نگار نے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودیہ کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یمنی عوام نے امریکہ ،اسرائیل ،برطانیہ اورفرانس کےخلاف اپنی مقاومت سے پوری دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی اعلیٰ انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یوم القدس کے موقعے پر دارالحکومت صنعا  میں نکالے جانے والی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ فلسطینیوں کو چاہئے کہ جہادی جذبے کےساتھ کہ جس پر غاصب صیہونی حکومت اب تک غلبہ نہیں پاسکی ہے اپنی راہ کو جاری رکھے۔

انہوں نے کہاتھاکہ  یمنی عوام کی نظر میں مسئلہ فلسطین  اوربیت المقدس کواولیت حاصل ہے اور اپنے مؤقف سے وہ ہر گز دستبردار نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ تھاکہ یمنی عوام نے دنیا کے 61 ملکوں کے شیطانی اتحاد کا مقابلہ کیا ہے  امریکہ اوراسرائیل کی ہر طرح کی موجودگی میں ان کی استقامت بدستور جاری رہےگی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی