جوہری ہتھیاروں سےمتعلق امریکی پالیسی منافقانہ ہے
مار ک ویبر:
نیوزنور20 جون/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جوہری پروگرام پر واشنگٹن حکومت نے دوہرا معیار اپنا یا ہوا ہے ایک طرف وہ غاصب صیہونی رژیم کو ایٹمی وارہیڈ رکھنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک کو پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’مارک ویبر‘‘نےکہاکہ اسرائیل کے جوہری پروگرام پر واشنگٹن حکومت نے دوہرا معیار اپنا یا ہوا ہے ایک طرف وہ غاصب صیہونی رژیم کو ایٹمی وارہیڈ رکھنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک کو پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی نظر میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں جبکہ صیہونی حکومت کے ایٹمی وارہیڈ سے کسی کو بھی خطرہ لاحق نہیں ہے اس طرح کے امریکی مؤقف سے امریکہ کی منافقت ظاہر ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ دیگر ممالک کو ایٹمی وار ہیڈتیار کرنے سے روکنے کی کوشش کرتا آرہا ہے جبکہ امریکہ کے پاس نہ صرف دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے بلکہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے غیر قانونی جوہری پروگرام کی حمایت کررہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں مشرق وسطیٰ میں 80 ایٹمی وار ہیڈ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ان میں سے ایک بھی ایران میں نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی وارہیڈز جنگ پسندوں کے پاس ہیں اور وہ جھوٹے اور من گھڑت دعووں کے ذریعے ایران پر الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ علاقے اور دنیا کو لاحق حقیقی خطرات کے بارے میں مدتوں قبل سے تاخیر کا شکار گفتگو شروع ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت در پردہ اور امریکہ کی حمایت کی وجہ سے این پی ٹی میں شامل نہیں ہوا ہے اور اس کے پاس 200 کے قریب ایٹمی وارہیڈز موجود ہیں۔