الحدیدہ بندرگاہ محاذ پر یورپی اور سعودی عرب کی فورسز کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ:
نیوز نور19 جون/اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے یمنی عوام کی کامیابی کو نزدیک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج الحدیدہ بندرگاہ محاذ پر یورپی اور سعودی عرب کی فورسز کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل’’ محمد علی جعفری ‘‘نے یمنی عوام کی کامیابی کو نزدیک قراردیتے ہوئے کہا کہ آج الحدیدہ بندرگاہ کی جنگ میں یورپی اور سعودی عرب کی فورسز کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
جنرل جعفری نے ایران کی دفاعی پوزیشن کو مضبوط قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کی دفاعی پوزیشن کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں وہ ایران کے میزائل نظام کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔
جنرل جعفری نے کہا کہ عراق اور شام میں فتح انقلاب اسلامی کے سائے میں حاصل ہوئی ہے اور یمن میں بھی فتح نزدیک ہے کیونکہ اللہ تعالی مظلوموں کے ساتھ ہے اور یمنی عوام کو اللہ تعالی کی مدد اور نصرت حاصل ہے جبکہ سعودی عرب کو امریکہ، یورپ اور اسرائیل کی مدد حاصل ہے لہذا اللہ تعالی جن کا حامی اور مددگار ہے ان کی فتح یقینی ہے اور امریکہ اور اس کے حامیوں کی شکست یقینی ہے۔