داعش کے خلاف لڑنے والی فورس پر حملہ دہشتگردوں کی کھلی حمایت ہے
عراقی وزارت خارجہ:
نیوز نور19 جون/عراقی وزارت خارجہ نے عوامی رضاکار فورسز کے ٹھکانوں پر امریکی حملوں پراپنارد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف لڑنے والی فورس پر حملہ دہشتگردوں کی کھلی حمایت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت خارجہ نے رضاکار فورسز حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق داعش کے خلاف لڑنے والے رضاکاروں پر ہر قسم کے حملوں کو مسترد کرتا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ داعش مخالف گروہوں پر حملہ تکفیری دہشت گردوں کی حمایت ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
عراقی وزارت خارجہ نے کہاکہ داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج نے پیر کے روز عراقی رضاکار فورسز پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد رضاکار شہید یا زخمی ہوگئے تھے۔
عراقی ذرائع کے مطابق امریکی اتحادی فوج کے حملے میں عوامی رضاکار فورس کے بیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہوئے۔