زمین کو خون سے رنگنے کے بعد امریکہ نے خلاء میں بھی جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں
سه شنبه, ۱۹ ژوئن ۲۰۱۸، ۰۲:۲۷ ب.ظ
نیوزنور19جون/امریکی صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ خلاء میں امریکی موجودگی کافی نہیں بلکہ امریکہ کا غلبہ بھی ہونا چاہیے پینٹاگون کو سپیس فورس بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق زمین کو خون سے رنگنے کے بعد امریکہ نے خلاء میں بھی جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔
نیشنل سپیس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سپیس فورس امریکی فوج کی چھٹی شاخ ہو گی جو خلاء میں امریکی مفادات کا دفاع کرے گی۔
ٹرمپ نے پینٹاگون کو ہدایت کی کہ سپیس فورس کو امریکی ائیر فورس کی طرح مضبوط اور منظم طاقت بنایا جائے۔