فلسطینی عوام اپنی مقاومت کے ذریعے دشمنوں کو شکست دےگی
اسکارٹ لینڈکے معروف تجزیہ کار:
نیوز نور19 جون/اسکارٹ لینڈ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے بے رحم ظالم وغاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینی قوم کی جدوجہد کو دنیا بھر کے حریت وامن پسند لوگوں کیلئے ماڈل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی مقاومت کے ذریعے دشمنوں کو شکست دےگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’مائک نبیل‘‘نے بے رحم ظالم وغاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینی قوم کی جدوجہد کو دنیا بھر کے حریت وامن پسند لوگوں کیلئے ماڈل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی مقاومت کے ذریعے دشمنوں کو شکست دےگی۔
انہوں نے غزہ پٹی پر ماہ مبارک رمضان کےدوران غاصب صیہونی فوج کے ہاتھوں نہتے اورمظلوم فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے اپنی مقاومت اوراستقامت کے ذریعے دشمنوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق سے کبھی بھی دستبردار ہونے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونیوں نے غزہ پٹی کو دنیا کے سب سے بڑے قید خانے میں تبدیل کیا ہے جہاں وہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف بھیانک وہولناک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یوم القدس کی ریلیوں میں ایران،عراق ،لبنان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی کاز ابھی زندہ ہے اور دنیا بھر کی عوام قابض وغاصب صیہونیوں سے بیزار ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کی ناجائز بنیاد علاقے میں امن واستحکام، بدامنی اورقتل وغارت کا مؤجب ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کا مقبوضہ فلسطین میں یہودی ریاست کا تصور گمراہ کن اور حقیقی یہودی تعلیمات کے منافی ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی فلسطین کے حقیقی باشندوں پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرتے آرہے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۱۹