نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران قطر کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا

سه شنبه, ۱۹ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۱:۵۴ ق.ظ


ایرانی صدر:

نیوز نور19 جون/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے  قطر کے خلاف غیرمنصفانہ محاصرے کو علاقائی ممالک کے درمیان کشیدگی اور تفرقہ کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران قطر کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ’’ڈاکٹرحسن روحانی‘‘ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایران قطر کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

دونوں رہنماوں نے علاقائی مسائل کے پُرامن حل کے لئے خطی ممالک بالخصوص خلیج فارس کی ریاستوں کے درمیان اجتماعی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

انہوں نے دباؤ، دھمکیوں اور غیرمنصفانہ محاصرے کے خلاف قطری عوام اور حکومت کی مقاومت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں بعض ممالک کی مہم جوئی پر مبنی پالیسوں کو درست نہیں سمجھتے کیونکہ ایسی پالیسی کا سلسلہ جاری رکھنے سے خطی مسائل بالخصوص فلسطین، شام اور یمن کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین بالخصوص غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت اور بربریت کا ذکر کرتے ہوئے عالم اسلام سے مسئلہ فلسطین کی اجتماعی حمایت کا مطالبہ کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ یمنی بحران کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں بلکہ اس مسئلے کو تمام یمنی فریقین کے درمیان مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے سے حل کیا جانا چاہئے۔

ملاقات میں قطری امیر نے بھی ایرانی صدر کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں اختلافات کو صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی