آل سعود کو الحدیدہ پر حملہ کرنے کی امریکی گرین سیگنل یمن میں قیامت خیز تباہی کا موجب بن سکتی ہے
آئیرش روزنامہ:
نیوز نور19 جون/آئیرلینڈ کے ایک مشہور روزنامہ نے اس بات کےساتھ کہ یمن کی اسٹریٹجک الحدیدہ بندرگاہ پر امریکی گرین سیگنل ملنے کے بعد سعودی جنگی اتحاد کے حملوں سے یمن میں قیامت خیز تباہی ہوسکتی ہےلکھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ یمنی عوام کے خلاف جارحین ممالک کے وحشیانہ جرائم میں برابر کی شریک ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق آئیرلینڈ کے مشہور روزنامہ’’ آئیرش انڈیپنڈنٹ‘‘ نے اس بات کےساتھ کہ یمن کی اسٹریٹجک الحدیدہ بندرگاہ پر امریکی گرین سیگنل ملنے کے بعد سعودی جنگی اتحاد کے حملوں سے یمن میں قیامت خیز تباہی ہوسکتی ہےلکھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ یمنی عوام کے خلاف جارحین ممالک کے وحشیانہ جرائم میں برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے پس پردہ سعودی جنگی اتحاد کو الحدیدہ پر حملہ کرنے کی گرین سیگنل دے کر 80 لاکھ یمنیوں کی جانیں خطرے میں ڈال دی ہیں۔
روزنامہ نے لکھا کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی جنگی اتحاد کے جرائم میں ٹرمپ انتظامیہ برابر کی شریک ہے اور ان جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی انتظامیہ نے لال الحدیدہ کو حوثیوں سے وگذار کرانے کیلئے سعودیہ اور متحدہ عرب امارات کو یمن پر جارحیت کرنے کی منظوری دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حدیدہ کی بندرگاہ خطرے سے دوچار یمن کی 70 فیصد درآمدات کا ذریعہ ہے اورمذکورہ بندرگاہ پر سعودی جنگی اتحاد کی طرف سے حملے کے بارے میں اقوام متحدہ نے خبردار کیاتھا کہ جارحیت کے نتیجے میں یمن میں قیامت خیز تباہی ہوسکتی ہےجنگ زدہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد افراد امداد کی طورپر فراہم کی جانے والی خوراک پر انحصار کررہے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۱۹