اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے داخلی معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کررہا ہے
تحریک صدرعراق کے سینئر رکن:
نیوز نور19 جون/عراق کی صدر تحریک کے سیاسی بیرو کےسربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے داخلی معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’دہا الاسدی‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے داخلی معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک خاص کر اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ عراق کے مضبوط تعلقات ہیں اورتہران عراق کے داخلی معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کرتا ۔
انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کےساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور قابض امریکی افواج کو ملک سے نکالنے کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
انہوں نےحالیہ پارلیمانی انتخابات کے بعد دوبڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس اتحاد کو عراقی قوم کی مشکلات کو حل کرنے اور ملک کو درپیش تمام چلینجز کا مقابلہ کرنے اور علاقے میں امن وسلامتی کو ذہن میں رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔
- ۱۸/۰۶/۱۹