نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراقی عیسائی رہنما:

نیوز نور19 جون/عراق میں عیسائی برداری کےایک اعلٰی رہنما نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق سمیت پورے خطے میں قیام امن و استحکام کا ضامن ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں  تعینات ایرانی سفیر  ایرج مسجدی کےساتھ ملاقات میں’’لوئس رفییل ساکو‘‘ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق سمیت پورے خطے میں قیام امن و استحکام کا ضامن ہے۔

انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایران کے مؤثر کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عراق کی تعمیر نو کے لیے قابل قدر کوشش کی ہے۔

عراقی مسیحی رہنما نے کہا کہ ایران اور عراق کی عیسائی برادری ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ عراق میں داعش کی شکست کے بعد کچھ عیسائی شہری اپنے علاقوں میں واپس لوٹ آئے ہیں۔

لوئس رفییل نے مزید کہا کہ جنگ اور تنازعات خطی ممالک کے مفاد میں نہیں ہیں اور خطی مسائل کا حل صرف علاقائی ممالک کے باہمی تعاون کے ذریعے ممکن ہے۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران خطے اور عراق میں تمام مذہبی فرقوں اور دینی اقلیتوں کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے پر مکمل آمادہ ہے۔
ایرج مسجدی نے مزید کہاکہ ایران تمام الہامی ادیان کے پیروکاروں کے درمیان پرامن بقائے باہمی، بھائی چارے، امن اور سلامتی کے قیام کا خواہاں ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی