نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراقی کردستان حکومت کے ترجمان

 نیوزنور18جون/عراقی کردستان کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردوں کو ہماری سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کی انتظامیہ کے ترجمان’’ صفین دیزایی ‘‘نے کہا کہ کہ ہم دہشتگردوں کو ہماری سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

اُنکا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ دنوں مشترکہ سرحد سے دہشتگردوں کے ملک میں داخلے کی کوشش اور پھر جھڑپ کے واقعہ پر کُرد حکام سے احتجاج کیا تھا۔

عراقی کردستان کے ترجمان نے ایران عراق مشترکہ سرحد پر دہشتگردی کے واقعے اور اس پر ایرانی ردعمل سے متعلق کہا کہ ہم ایران اور عراقی کردستان کے درمیان تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ مشترکہ سرحد پر حالیہ واقعے سے متعلق تحقیقات ہوگی جس کے لئے ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

عراقی کردستان کے ترجمان نےمزید کہا کہ دہشتگرد عناصر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کرد سرزمین کو ایران اور ترکی کے خلاف استعمال نہ کریں کیونکہ عراقی کردستان  سےکسی بھی گروپ کو ایسی کارروائی کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی عراقی کردستان کے ساتھ ملحقہ مشترکہ سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے بعد اربیل میں تعینات ایرانی قونصلیٹ کے اعلٰی نمائندے نے گزشتہ دنوں کرد حکام سے احتجاج کیا اور اس حوالے سے احتجاجی مراسلہ بھی حوالہ کیا گیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی