آل سعود کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ رکن:
نیوزنور18جون/ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ آل سعود کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور ان کا زوال شروع ہو چکا ہے ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل ’’حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی‘‘ نے کہا کہ آل سعود کا مکروہ چہرہ دنیہا کے سامنےبے نقاب ہو چکا ہےاور ان کا زوال شروع ہو چکا ہے
انہوں نے کہا کہ انبیاء کی سرزمین فلسطین، قبلہ اول اور حرمین شریفین کے ساتھ خیانت، اسلام دشمن قوتوں سامراجی قوتوں امریکہ اور اسرائیل سے دوستی، دنیا بھر میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی اور مظلوم مسلم ملک یمن پر حملہ آل سعود کے ناقابل معافی جرائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحرین میں مظلوم عوام کے قتل عام میں آل خلیفہ کو مکمل طور پر آل سعود کی پشت پناہی حاصل ہے۔
موصوف سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آل سعود کے زوال اور انحطاط کا آغاز ہو چکا ہے اور وہ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔
مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ ولی خدا فقیہ مجاہد حضرت آیت اللہ باقر النمرؒ کا مقدس لہو عنقریب آل سعود کے تخت کو لے ڈوبے گا۔
- ۱۸/۰۶/۱۸