صہیونی ایک تاریخی معاہدے کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں
امریکی اسکالر:
صہیونی ایک تاریخی معاہدے کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں
نیوزنور05 مئی/امریکہ کے ایک معروف اسکالر کے مطابق امریکی عوم کی اکثریت ایران جوہری معاہدے کی حامی ہے لیکن اسرائیل اور امریکی صنعتی کمپلیکس اس تاریخی معاہدے کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے معروف اسکالر‘‘جیمزپٹراس’’ کے مطابق امریکی عوم کی اکثریت ایران جوہری معادی کی حامی ہے لیکن اسرائیل اور امریکی صنعتی کمپلیکس اس تاریخی معاہدے کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
چند روز قبل اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف اپنے پروپیگنڈہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے کچھ ایسی تصاویر، سی ڈیز اور کاغذ کو دکھاکر دعوی کیا کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے اپنے سینکڑوں ایٹمی وارہیڈز اور گوداموں کی جانب اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو تیز کیا ہے۔
جیمز پٹراس نے ایران مخالف صہیونی وزیراعظم کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی عوام اس مسئلے پر اسرائیل کی حمایت نہیں کرتی کیونکہ امریکی حکومت نے آج تک اسرائیل کے کہنے پر دنیا کے مختلف ممالک پر جنگ مسلظ کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ کا جوہری پروگرام ہمیشہ سے پرامن نوعیت کا رہا ہے تاہم صہیونی رجیم ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے امریکہ کو جنگ پر اکسا رہی ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نے نام نہاد 'خفیہ ایٹمی فائلیں' افشا کی ہیں جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران نے خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی۔