تکفیری دہشتگرد گروہ اورصیہونی رژیم ایک ہی سکے کےدورُخ ہیں
ممتاز لبنانی شیعہ عالم دین:
نیوز نور 18 جون/لبنان کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے صیہونی اورتکفیری دہشتگرد گروہوں کو ایک ہی سکے کےدورخ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام ،عراق ،لبنان اوریمن جیسے مسلم ممالک کے خلاف سازشوں کا مقصد فلسطینی کاز کو کمزور کرنا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ممتاز لبنانی شیعہ عالم دین ’’شیخ عبدالامیر قیبلان‘‘نے صیہونی اورتکفیری دہشتگرد گروہوں کو ایک ہی سکے کےدورخ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام ،عراق ،لبنان اوریمن جیسے مسلم ممالک کے خلاف سازشوں کا مقصد فلسطینی کاز کو کمزور کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرتی آرہی ہے جس پر بعض رجعتی علاقائی حکومتوں کی خاموشی شرمناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی قیادت نوجوان فلسطینی نسل کررہی ہے جو قابضین کو گولیوں کا جواب پتھر سے دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم فلسطینیوں کی عظیم قربانیوں کا احترام کرتے ہیں ہم تسلیم کرتے ہیں کہ فلسطین تمام عربوں ،مسلمانوں ،عیسائیوں اور دنیا بھر کے تمام حریت پسند لوگوں کا کاز ہے۔
انہوں نے غاصب صیہونی رژیم کے خلاف مقاومتی تحریکوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حماس اورحزب اللہ جیسی اسلامی تحریک اورمقاومتی تحریکوں نے علاقے میں مسلمانوں کے خلاف دشمنوں کی سازشوں اورصیہونی دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
- ۱۸/۰۶/۱۸