نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

الحدیدہ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے

دوشنبه, ۱۸ ژوئن ۲۰۱۸، ۰۱:۲۴ ب.ظ


انصاراللہ یمن:

 

نیوزنور18جون/یمن کی تحریک انصاراللہ کے ایک رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک  پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے تابڑ توڑ حملوں کا یمن کی فوج ، عوامی رضاکار فورس اور انصاراللہ بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما ’’محمد البخیتی‘‘ نے کہا ہے کہ الحدیدہ کا کنٹرول یمنی فورسز اور قبائل کے ہاتھ میں ہے اس محاذ پر سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو زبردست جانی نقصان اُٹھانا پڑا ہے اور سعودی عرب کے 160 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحدیدہ محاذ پر دشمن فوج کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے اور علاقہ کا کنٹرول انصار اللہ کے ہاتھ میں آگیا ہے الحدیدہ محاذ پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور انصار اللہ کو اللہ تعالی نے عظیم کامیابیاں عطا کی ہیں۔

دوسری جانب یمنی فورسز کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے جنوب میں فوجی ٹھکانے پر ایک اور بیلسٹ میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کے مطابق سعودی عرب کے جیزان علاقہ میں واقع المستحدث فوجی بیس پر میزائل داغا گیا ہے جس نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی