اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی عرب حکومتوں کی کوششیں مسلمانوں کےساتھ غداری ہے
بحرینی شیعہ عالم دین:
نیوز نور 18 جون/بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے کہا ہے کہ آل خلیفہ اور سعودی رژیم کی طرف سے غاصب اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں مسلمانوں کےساتھ ان کی غداری کا منھ بولتا ثبوت ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حجت الاسلام محمد خواجستہ ‘‘نےکہاکہ آل خلیفہ اور سعودی رژیم کی طرف سے غاصب اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں مسلمانوں کےساتھ ان کی غداری کا منھ بولتا ثبوت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ رجعتی علاقائی حکومتوں کی طرف سے غاصب اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کوئی نئی بات نہیں ہے تل ابیب کےساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات دہائیوں سے برقرار ہیں تاہم ان تعلقات کی حقیقت آج سب پر واضح ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب اسرائیل کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی آل خلیفہ کی کوششیں بحرینی عوام کی اُمنگوں اورعقائد کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بحرینی حکمرانوں کی طرف سے ظالمانہ کریک ڈاؤن کے باوجود بحرینی عوام اُمت مسلمہ کے اہم ترین فلسطینی مسئلے کے حامی ہیں ماہ مبارک رمضان اب جبکہ ختم ہوچکا ہے بحرینی انقلابی لیڈران ابھی بھی پابند سلاسل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ رژیم کے ظالمانہ اوروحشیانہ کریک ڈاؤن کے باوجود بحرینی قوم فلسطینی قوم کے حمایت میں مظاہروں کو جاری رکھےگی۔
- ۱۸/۰۶/۱۸