نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ کوعلاقے میں شکست ہوئی

جمعه, ۱۵ ژوئن ۲۰۱۸، ۰۲:۴۸ ب.ظ


امام خامنہ ای:

نیوز نور 15 جون/رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہےکہ امریکی صدر خود اس بات کا اعتراف کرچکا ہے کہ انہوں نے مغربی ایشیائی خطے میں 7 کھرب ڈالر خرچے کئے مگر انہیں کچھ نہیں ملا لہذا  اس سے خطے میں امریکی شکست ظاہر ہوتی ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی ’’حضرت آیت اللہ  العظمی سید علی خامنہ ای ‘‘نے آج جمعہ کے روز عیدالفطر کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی قوم اور امت اسلامی کوعید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی صدر کے اعتراف سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ  شیطان بزرگ سازشوں اور مضموم عزائم کے باوجود اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کے بعد بھی وہ علاقے میں سرمایہ خرچ کرے اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کر سکتا۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں عوام کی غیرمعمولی شرکت کو سراہتے ہوئے  فرمایا کہ یوم القدس کا دن امت مسلمہ کی جانب سے ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کو مضبوط بنانے کا مظہر ہے۔

اس موقع پر عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی عظیم شرکت کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی شرکت تاریخی رہی جس یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ہمارے عوام مایوس نہیں بلکہ وہ مزید پُرعزم ہیں۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ مختلف ممالک میں یوم القدس کی ریلیوں کے عظیم انعقاد سے یہ پیغام ملا ہے کہ اغیار کے منفی عزائم کے باوجود ایرانی قوم اور مسلم اقوام کے درمیان قربت اور یکجہتی میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

حضرت آیت اللہ  العظمیٰ  سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ بیدار رہیں کیونکہ دشمن، ملک کے خلاف اقتصادی دباؤ کے ذریعے سازش کررہا ہے جس کا اصل مقصد ہی قوم کو مایوس اور دلبرداشتہ کرنا ہے لہذا سب کو بشمول حکومت اور اداروں کو اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید فطر کو انعام و اکرام لینے اور ماہ مبارک رمضان کو مومنین کے مابین رضائے الہی کے حضول  کا زمینہ قراردیتے ہوئے فرمایا  کہ خدا کے فضل و کرم سے ایرانی عوام ہرسال زیادہ سے  زیادہ خدا سے لولگاتے ہیں۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی