الحدیدہ بندرگاہ کو سعودی جارح فوج کا قبرستان بنادیں گے
نیوزنور15جون/یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات نے گذشتہ ایک ماہ سے الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئے بری ، بحری اور ہوائی راستوں سے حملوں کا وسیع پیمانے پر آغاز کررکھا ہےاور یمنی فورسز نے بھی الحدیدہ کو سعودی عرب اور امارات کی جارح فوج کا قبرستان بنانے کا عزم کررکھا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن’’ ضیف اللہ الشامی‘‘ نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات نے گذشتہ ایک ماہ سے الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئے بری ، بحری اور ہوائی راستوں سے بہیمانہ حملوں کا وسیع پیمانے پر آغاز کررکھا ہےجبکہ یمنی فورسز نے بھی الحدیدہ کو سعودی عرب اور امارات کی جارح فوج کا قبرستان بنانے کا عزم کررکھا ہے۔
انہوں نے الحدیدہ کے ساحل پر امارات کی جنگی کشتی کو نشانہ بنانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام اپنے ملک کا گذشتہ تین برسوں سے بھر پور دفاع کررہے ہیں اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اب امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے الحدیدہ بندرگاہ کا رخ کیا ہے حالانکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ الحدیدہ بندرگاہ کو یمنی فورسز اور قبائل ان کے قبرستان میں تبدیل کردیں گے اور اس سلسلے میں ہم نے امارات کی جنگی کشتی کو نشانہ بنا کر واضح کردیا ہے کہ ہم اپنے ملک کا بھر پور دفاع کریں گے ۔
موصوف رکن نےکہا کہ یمنی فورسز نے امارات کی جنگی کشتی کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جارح فوج کو بہت بڑا جانی اور مالی نقصان ہوا جبکہ دشمن کی جنگی کشتیوں کو ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل تھی اور دشمن کی جنگی کشتیاں الحدیدہ بندرگاہ کی جانب بڑھ رہی تھیں لیکن ہم نے ایک جنگی کشتی کو نشانہ بنایا جبکہ باقی کشتیاں علاقہ سے بھاگ گئیں۔
الشامی نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں امریکہ کی مداخلت اور تعاون پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ سعودی عرب میں کسی ملک کو فتح کرنے کی ہمت نہیں لہذا سعودی عرب نے بڑی مقدار میں رشوت دیکر امریکہ، اسرائیل اور بعض دیگر ممالک کے کرائے کے فوجی بھرتی کئے ہیں اور غیر منصفانہ جنگ میں یمنی عوام سعودیہ کی سرپرستی میں دس ملکوں کی جارح فوج کا مقابلہ کررہی ہے جس میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ یمنی عوام کو ڈرانے اوردھمکانے کی کوشش کررہا ہے لیکن یمنی عوام جارح دشمن کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں۔
الشامی نےمزید کہا کہ ملک کے دفاع کے سلسلے میں یمنی عوام نے عظیم قربانی پیش کی ہیں اور اب یمنی عوام فتح کی جانب گامزن ہے۔
- ۱۸/۰۶/۱۵