اسرائیل فلسطین میں بد ترین جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے
ہیومن رائٹس واچ:
نیوز نور 14 جون/ایک بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیم نے غزہ میں میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کو جنگی جرائم کی بد ترین شکل قرار دیا ہے ۔ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’’ہیومن رائٹس واچ‘‘نے اپنی ایک جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف مسلسل ہلاکت خیز اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلوں کی جان کے کسی خطر ےکے بغیر صیہونی فوجیوں کے ہلاکت خیز اقدامات کے نتیجے میں لاتعداد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اس صورت حال کے خاتمے کے لیے آگے آنا چاہئے جس کے تحت صیہونی حکومت اپنے فوجیوں کے اقدامات کی توجیہ کے لیے من گھڑت رپورٹیں پیش کرتی ہے اور امریکہ ویٹو کے استعمال کے ذریعے اسرائیل کے خلاف کسی بھی تادیبی کاروائی کا راستہ بند کر دیتا ہے۔
دوسری جانب غرب اردن میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے رام اللہ کے قریب واقع الامعری کیمپ پر حملہ کیا جس کے دوران انہیں فلسطینیوں کی شدید مقاومت کا سامنا کرنا پڑاصیہونی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت ایک بار پھر عالمی قوانین کو
پامال کرتے ہوئے غرب اردن میں نئی کالونیوں کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے
اور اسرائیلی حکومت نے غرب اردن کے علاقے بیت سوریک پر قبضے کا منصوبہ بنایا ہے
تاکہ صیہونی بستیوں کو مزید توسیع دی جا سکےاس منصوبے کے تحت بیت سوریک میں صیہونی
دراندازوں کے لیے مزید دو سو نوے رہائشی یونٹ قائم کیے جائیں گے۔
- ۱۸/۰۶/۱۴