نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جمعیت الوفاق بحرین:       

نیوز نور 14 جون/بحرین کی حزب اختلاف جماعت نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی جماعتوں اور تنظیموں کے اراکین کو انتخابات میں اُمیدوار کی حیثیت سے شرکت سے محروم رکھے جانے کو آمریت اور شاہی حکومت کو مستحکم بنائے جانے کی کوشش سے تعبیر کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق بحرین کی حزب اختلاف جماعت’’ جمعیت الوفاق‘‘ نے ایک بیان میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی جماعتوں اور تنظیموں کے اراکین کو انتخابات میں اُمیدوار کی حیثیت سے شرکت سے محروم رکھے جانے کو آمریت اور شاہی حکومت کو مستحکم بنائے جانے کی کوشش سے تعبیر کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی حکومت اس طرح کی تبدیلیوں کے ذریعے بحرینی عوام کی حکومت مخالف تحریک کے نتیجے میں حاصل ہونے والی سیاسی شکست و ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بیان میں بحرینی گروہوں اور جماعتوں کے اراکین کو انتحابات میں امیدوار کی حیثیت سے شرکت سے محروم کرنے کی حکومت کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاسی عمل کے حصول کی حقیقی راہ کے آغاز کے عنوان سے اعلامیہ بحرین پر تاکید گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعیت الوفاق نے حال ہی میں بحران بحرین کے حل کے مقصد سے تیرہ شقوں پر مشتمل ایک اعلامیہ جاری کیا ہے یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کے شاہ نے گیارہ جون کو ایک قانون پر دستخط کئے ہیں جس میں جمعیت الوفاق سمیت کالعدم قرار دی جانے والی تمام تنظیموں، گروہوں اور جماعتوں کے کارکنوں پر انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے شرکت کرنے پر پابندی عائد کئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی