نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی صدر :      

نیوز نور 14جون/ شام کے صدر نے ایران اور شام کے باہمی تعلقات کو اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے جنوب میں امریکہ اور اسرائیل براہ راست دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر’’بشارالاسد ‘‘ نے کہا کہ امریکہ کسی بھی بین الاقوامی قانون کا پابند نہیں وہ جہاں چاہتا ہے وہاں دہشتگردوں کو استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ کی دہشتگردوں کے خلاف جنگ محض ایک بہانہ ہے وہ دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد گروہوں کو مختلف بہانوں اور ناموں سے تشکیل دے رہا ہے۔

موصوف صدر نے ایران اور شام کے تعلقات کو اسٹراٹیجک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران نے شام کی درخواست پر مدد فراہم کی اور ایران کی شام میں فوجی مشیروں کی موجودگی شامی حکومت کی درخواست پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک منجملہ سعودی عرب نے متعدد بار ہمیں یہ پیغام ارسال کیا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ تعلقات ختم کریں تو شام کی صورتحال بہتر ہوجائے گی لیکن ہم نے ان کی ان باتوں کو قبول نہیں کیا اس لئے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے طرفدار ہیں اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے عرب حکمرانوں سے ہمیں نفرت ہے۔

بشارالا سد نےمزید اسرائیل کی طرف سے شام پر حملوں کے رد عمل پرکہا کہ ہم جب چاہیں اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں اور شام میں دہشتگردانہ جنگ امریکی، اسرائیلی اور سعودی عرب کی معاندانہ پالیسی کا حصہ ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی