نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

کینیڈا کی ایران مخالف سوچ غلط فہمی پر مبنی ہے

پنجشنبه, ۱۴ ژوئن ۲۰۱۸، ۰۳:۰۴ ب.ظ


ایرانی وزیر خارجہ:

 نیوز نور14جون/اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کینیڈین پارلیمنٹ کی ایران مخالف قرارداد پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کی طرح  کینیڈا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غلط تصور اور وہم و گمان اب بھی پایا جاتاہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ’’محمد جواد ظریف ‘‘نے جنوبی افریقہ کے  دورے کے موقع پر پریٹوریا ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود کہ کینیڈا میں نئی حکومت برسر اقتدار آئی مگر انتہاپسند حلقوں کی جانب سے سیاسی دباؤ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیوں سے کینیڈا کو ہی نقصان ہوگا اور اس سے عالمی امن و سلامتی کے لئے مدد نہیں ملے گی لہذا مغربی ممالک کو چاہئے کہ ایران کی مستقل پالیسی کو دیکھ کر تعمیری فیصلہ کریں۔

محمد جواد ظریف نے مزیدکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ غیرامتیازی پالیسی اپنائی ہے مگر بدقسمتی سے مغربی ممالک بجائے اس کے کہ ہماری کاوشوں کا اعتراف کریں وہ خود مغربی ممالک کےجرائم اور خطے میں سنگین اقدامات پر خاموش ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے منگل کے روز اپنی حکومت سے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ سیاسی روابط کی برقراری کے لئے مذاکرات نہ کرے۔

کینیڈا

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی