فلسطینی عوام کے خلاف بے تحاشا طاقت کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے
اقوام متحدہ:
نیوز نور14جون/ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرکے فلسطینی شہریوں کے خلاف کئے جا رہے ضرورت سے زیادہ طاقت کےاستعمال کے لئے اسرائیل کی مذمت کی ہے۔
عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرکے فلسطینی شہریوں کے خلاف کئے جا رہے ضرورت سے زیادہ طاقت کےاستعمال کے لئے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لئے ایک بین الاقوامی سیکورٹی سسٹم کا طریقہ کار تیار کرنے کی سفارش کرنے کے لئے کہا ہے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد الجیریا، ترکی اور فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی۔
قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں جنرل اسمبلی کے 120 رکن ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیاآٹھ رکن ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ 45 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے آغاز میں امریکہ نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں اسی طرح کی ایک قرارداد کو ویٹوکردیا تھا۔
- ۱۸/۰۶/۱۴