ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل : نیوزنور04 مئی/اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرلنےکہا ہے
کہ ایران اور گروپ 5+1 کے
درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کو اس کے متبادل کے بغیر ختم کرنا درست نہیں ہے ۔ عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس
نے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کو اس کے متبادل
کے بغیر ختم کرنا درست نہیں ہے ۔ انہوں نےکہاکہ اس
معاہدے کاخاتمہ یا اس میں تبدیلی بہترین متبادل سامنے آنے تک نہیں ہو سکتی اور یہ
فی الحال ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امریکہ پر بھی زور دیا کہ وہ
2015 ءمیں ایران اور6عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدے کو ختم نہ کرے اس وقت معاہدہ
ختم کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے اپنے دورہ
اسرائیل کے موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے ملاقات کے موقع پر کہا تھاکہ
امریکی صدر ایران سے جوہری معاہدے کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ امریکی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ ایران سے
جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے یا نہ رکھنے پر فیصلہ کرنےوالے ہیں ۔ ادھر ایران نے بھی واضح کردیا ہے کہ اگر امریکہ مشترکہ
ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا تو ایران بھی اس معاہدے سے نکل جائے گا۔