یمن جنگ میں شرکت کرکے سوڈان نے اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کیا
سوڈانی قانون ساز:
نیوز نور 14 جون/سوڈان کے ایک قانون ساز اورحزب علامہ کے چیرمین نے کہا ہے کہ سوڈان نے یمن جنگ میں شمولیت اور اس عرب ملک کے خلاف سعودی عرب کے جنگی اتحاد کےساتھ تعاون کرکے ایک بڑی اسٹریٹجی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’صادق مہدی‘‘نے کہاکہ سوڈان نے یمن جنگ میں شمولیت اور اس عرب ملک کے خلاف سعودی عرب کے جنگی اتحاد کےساتھ تعاون کرکے ایک بڑی اسٹریٹجی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سوڈان نے اسلامی ممالک میں امن واستحکام قائم کرنے میں ملک کے تاریخی کردار کو فراموش کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں اسلامی ممالک میں تنازعات پر سوڈان کا مؤقف غیر جانب رہا ہے اور ہم نے بہت سے تنازعے اوربحران کو حل کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔
انہوں نے یمن کے مفرورصدر منصور ہادی کی قانونیت پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہاکہ یمنی تنازعات کا سیاسی حل خود سعودی عرب کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ سوڈانی حکومت کو یمن جنگ سے خود کو الگ کرکے اس ملک میں جاری بحران کو حل کرنے میں کردارادا کرنا چاہئے۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔