ادلب ہوائی حملے شام میں نیا بحران ایجاد کرنے کی امریکی سازش ہے
عسکری امور کے شامی ماہر:
نیوز نور 14 جون/عسکری امور کے ایک سینئر شامی ماہر نے اقوام متحدہ کی طرف سے صوبہ ادلب میں روس کے مبینہ حملوں کی تحقیقات کے مطالبے کو دمشق حکومت کے خلاف واشنگٹن کی نئی سازش قراردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’کرنل ماری ہمدان‘‘نےاقوام متحدہ کی طرف سے صوبہ ادلب میں روس کے مبینہ حملوں کے تحقیقات کی مطالبے کو دمشق حکومت کے خلاف واشنگٹن کی نئی سازش قراردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان حملوں کا مقصد شام میں نئے تنازعے کو ایجاد کرکے دمشق حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شام کے حوالے سے اقوام متحدہ کا کردار شرمناک اورامریکی مفادات کو تحفظ کرنے پر مبنی رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو جون 7 کو ادلب صوبے میں کسی بھی طرح کے ہوائی حملے نہ ہونے کے روس کے اصرار پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ اسطرح کی تحقیقات کا مطالبہ ایک مثبت قدم ہے تاہم کے اس کے وجوہات مشکوک ہیں خاص کر وہ بھی ایسے وقت میں جب امریکہ اس مطالبے کو بین الاقوامی برادری کی درخواست کے طورپر دکھانے کی کوشش کررہا ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۱۴