مقاومت کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہونے والے اب اس کی تصویر بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں
شیخ علی داموش:
نیوز نور 14 جون/حزب اللہ کےایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ جنہوں نے مقاومت کو جنگوں ،اسرائیلی جارحیت اورتکفیری دہشتگردی کے ذریعے کمزور یا نابود کرنے کی کوشش کی ہے آج مقاومت کی شبیہ بگاڑنے ،اسکامحاصرہ کرنے اوراس پر پابندیاں عائد کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے جنوبی علاقے انصاریہ میں ایک تقریب سے خطاب میں ’’شیخ علی داموش ‘‘نے جنہوں نے مقاومت کو جنگوں ،اسرائیلی جارحیت اورتکفیری دہشتگردی کے ذریعے کمزور یا نابود کرنے کی کوشش کی ہے آج مقاومت کی شبیہ بگاڑنے،اسکا محاصرہ کرنے اوراس پر پابندیاں عائد کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اورعلاقے میں اس کے کٹھ پتلی حکومتوں کی محاذ جنگ میں شکست کے بعد اب یہ شیطانی طاقتیں مقاومت کو عوام سے الگ کرنے کی ناپاک کوشش کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لبنانی جوانوں کو مقاومت سے دور کرنے کی دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوئی ہیں جبکہ لبنانی قوم خاص کر نوجوانوں میں مقاومت پہلے سے کہیں زیادہ مقبول ہے۔
انہوں نے اسرائیل کے خلاف مسلحہ جدوجہد کو فلسطینیوں کے تمام حقوق کی بازیابی کی کا واحد آپشن قراردیتے ہوئے کہاکہ اس جدوجہد سے یروشلم القدس اوردیگر تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو آزادکرالیا جائےگا۔
- ۱۸/۰۶/۱۴