موجودہ صورتحال میں ایران اور حزب اللہ کا شام سے انخلاءممکن نہیں ہے
لبنان میں متعین روسی سفیر :
نیوز نور14جون/لبنان میں متعین روس کے سفیر نے کہا ہے کہ بعض قوتوں کی کوشش ہے کہ روس اورمقاومتی بلاک میں اختلاف افکنی کے ذریعے دوریاں ایجاد کرے جبکہ انکی یہ سازش ناکام ہو گی کیونکہ روس اور مقاومتی بلاک کے تعلقات دوطرفہ تعاون پر استوار ہیں۔
عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں متعین روسی سفیر’’ الیکزنڈر زاسکن‘‘ نے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے حالات کو خراب کرنے اور کسی حل پر نہ پہنچنے کی اصلی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کی داخلی صورتحال پوری قوت کے ساتھ پورے ملک میں تبدیل ہو رہی ہےمیں پیش بینی نہیں کر رہا کہ آئندہ ایک یا دو مہینہ میں مکمل طور پر نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گےکیونکہ روس اور مقاومتی بلاک کی جانب سے اعلان کئے گئے دہشتگردی کے خاتمے اور داخلی مسائل کے حل و فصل جیسے اصلی اہداف ابھی تک مکمل طور پر حاصل نہیں کئے گئے۔
موصوف سفیر نے کہا کہ روس شامی فوج کی جانب سے اپنے ملک کی تمام سرحدوں کے کنٹرول حاصل کرنے کی حمایت کرتا ہے اس ملک کی داخلی صورتحال آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے باقی ماندہ کچھ مسلح افراد نے امریکہ کے زیرکنٹرل شامی علاقے التنف سے شام کے شہر تدمر پر حملے کی کوشش کی ہےتاہم شامی فورسز نے روسی جنگی جہازوں کی مدد کے ساتھ تدمر میں داعش کا حملہ پسپا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ التنف شہر میں امریکہ کا فوجی اڈہ ہے جس کے قریب الرکبان میں داعش نے بھی ایک خفیہ ٹھکانہ بنایا ہوا ہے جہاں شام کے مختلف علاقوں سے مفرور داعشی دہشتگرد اکٹھے ہورہے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۱۴