ایران نے ہر محاز پر دشمنوں کو دھول چٹائی ہے
روسی ماہر سیاسیات:
نیوز نور 14 جون/ایک روسی ماہر سیاسیات نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغربی حکام سے متعلق ایرانی قیادت کے بیانات سو فیصد درست ہیں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران لیبیا ،عراق یا شام نہیں ہے جس پر مغرب جنگ مسلط کرنے کی کوشش کرے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی تجزیہ کار ’’بورس دولگوف‘‘نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغربی حکام سے متعلق ایرانی قیادت کے بیانات سو فیصد درست ہیں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران لیبیا ،عراق یا شام نہیں ہے جس پر مغرب جنگ مسلط کرنے کی کوشش کرے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن علاقے میں اس ملک کے خلاف دہشتگرد عناصر کو تربیت اوراسلحہ جاتی امداد کرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور ملک ہے جو دشمنوں کو ہر محاز پر دھول چٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 1979ء میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکہ کی قیادت میں صیہونی حکومت اوراس کے اتحادیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کےنظام حکومت کی تبدیلی اور اس ملک کے امن واستحکام کو درہم برہم کرنے کیلئے خطرناک سازشیں انجام دی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی قوم ایک بیدار قوم ہے جس وجہ سے اس ملک کے خلاف امریکہ کی قیادت میں ہر سازش ناکام ہوئی ہے۔
انہوں نے ایران اوریورپی ممالک کے تعلقات کے بارے میں کہاکہ اسرائیل اور امریکہ کے برعکس یورپ اور ایران کے درمیان تعاون تاریخی طورپر بہتر رہا ہے یورپ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ اوراسرائیلی کی سازشوں کامخالف ہے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کو غیر مستحکم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔