واشنگٹن اوراسکے اتحادی شام کے خلاف ایک بھرپور جنگ چھیڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے
بین الاقوامی امور کے عراقی ماہر:
نیوز نور14جون/بین الاقوامی امور کے ایک عراقی ماہر نے اس بات کے ساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں امریکہ اوراسکےا تحادیوں کو ذلت آمیزشکست دی ہے کہا ہے کہ واشنگٹن اوراسکے اتحادی شام کے خلاف ایک بھرپور جنگ چھیڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’ابوفضل صدقی‘‘نے اس بات کے ساتھ کہ اسلامی جہوریہ ایران نے شام میں امریکہ اوراسکےا تحادیوں کو ذلت آمیزشکست دی ہے کہا ہے کہ واشنگٹن اوراسکے اتحادی شام کے خلاف ایک بھرپور جنگ چھیڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادی شام پر چند میزائل داغنے کے سوا کچھ نہیں کرسکتے اس لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف موجودہ امریکی حکام کی دھمکیاں کھوکھلے نعرے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرورسوخ کو امریکہ اپنی علاقائی بالادستی کیلئے ایک سنگین خطرہ سمجھتا ہے اس لئے وہ پابندیوں اور عسکری کاروائی کی دھمکیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کو لگتا ہے کہ دباؤ کے ذریعے ایران کو مذاکراتی میز پر لایا جاسکتا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران دھمکیوں اورپابندیوں کے دباؤ میں سامراج کےسامنے نہ جھکا ہے اورناہی جھکے گا ۔
انہوں نےعراق اورلبنان کے حالیہ انتخابات کے نتائج کے بارے میں کہاکہ دونوں ممالک میں اس طرح کے انتخابی نتائج علاقے میں امریکہ کی ایک اوراسٹریٹجک شکست ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ علاقے کی رجعتی حکومتوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کا خوف پیدا کرکے ان سے اربوں ڈالر وصول رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے نکلنے کے بعد امریکہ نے بین الاقوامی کمپنیوں کو ایران میں سرمایہ کاری کرنے کی باپت خبردار کیا ہے جس کے باعث بعض معروف کمپنیوں نے ایران میں اپنی سرگرمیوں کو معطل کیا ہے تاہم چھوٹی بین الاقوامی کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اپنی تجارت کو یقینی طورپر جاری رکھنے والے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۱۴