ایران کو نقصان پہنچایا گیا تو تمام مسلمان متاثر ہونگے
الجزائر کے معروف صوفی:
نیوز نور14جون/الجزائر کے ایک معروف صوفی نے صیہونی
حکومت اورمغربی ممالک کی ایران مخالف سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر خدانخواستہ جنگ مسلط کی
گئی تو پوری اُمت مسلمہ متاثر ہوگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’خالد بنٹاونس‘‘نے صیہونی حکومت اورمغربی ممالک کی ایران مخالف سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر خدانخواستہ جنگ مسلط کی گئی تو پوری اُمت مسلمہ متاثر ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ بعض ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہیں اوراس لئے سبھی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سازشوں کا مقابلہ کرنے میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہاکہ علاقے اور مغرب کی جنگ کی حامی حکومتیں اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر اہم اسلامی ممالک کو کسی نہ کسی طرح سے نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کیلئے آپسی تعاون کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
- ۱۸/۰۶/۱۴