نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایران پاکستان  بزنس کونسل کے سربراہ:

 نیوزنور13جون/ایران اور پاکستان کی بزنس کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے اور معاہدوں کے نفاذ کے لئے تھینک ٹینک کے قیام کی ضرورت ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران اور پاکستان کی بزنس کونسل کے سربراہ ’’سید علی رضا رضوی‘‘ جو لاہور کے ایوان صنعت و تجارت کے رکن بھی ہیں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے اور معاہدوں کے نفاذ کے لئے تھینک ٹینک کے قیام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سنہرے مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا  کہ باہمی تجارتی روابط کا فروغ نہ ہونے کی اصل وجہ دونوں ممالک کی مارکیٹوں کوایک دوسرے کی معلومات پر عدم رسائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانی تاجر ایران کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس ایران کےبازاروں کے بارے میں معلومات نہ ہونے کا برابر ہے۔

ایران پاکستان بیزنس کونسل کے سربراہ نے کہا  کہ دونوں ہمسایہ ممالک کی تاجر برادری ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور مواقعوں سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن اس حوالے سے ایک دوسرے کی مارکیٹوں کے بارے میں آگاہی کی کمی بھی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ایران پر امریکہ کے دباؤاور پابندیوں کی وجہ سے بہت سےپاکستانی تاجر ایران کے ساتھ تجارت کرنے سے کتراتے ہیں۔

سید علی رضا رضوی نے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینل کے عدم بحالی کو دوطرفہ اقتصادی روابط کے فروغ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا  کہ اس سے پاک ایران کے تجارتی تعلقات میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان کے معروف کاروباری شخصیت نے ایران کے ساتھ دوسرے ممالک کے تاجروں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی تاجربرادری مشکلات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط قائم کرسکتے ہیں۔

گذشتہ سالوں میں ایران سے ایک سو تجارتی وفود کا پاکستان کے دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بہت خوشی ہے کہ ایرانی حکومت پاکستان کے ساتھ تجارت کی روابط کے فروغ کے لئے انتھک محنت کررہی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فلائٹوں کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

لاہور ایوان صنعت اور تجارت کے سینیئر رکن نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکات پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ پاکستانی عوام ایران سے بڑی محبت کرتے ہیں جس سے استفادہ کرتےہوئے باہمی تجارتی اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کی جامعات کے مشترکہ کاوشوں اور تعاون پر زور دیتے ہوئےکہا کہ دونوں ممالک کے طلبہ اور طالبات کے تبادلوں کے لئے کوئی بھی ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سید علی رضا رضوی نے مزید ایران کی امریکہ کے خلاف سفارتی اور دہشتگردی کے محاذ میں پانے والے کامیابیوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اب تک جو ایران کے خلاف کاروائیاں کی ہے اس میں وہذلت آمیز شکست سے دوچار  رہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی