سویڈن ایران کے ساتھ مستقبل میں معاشی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے۔
سویڈش سفیر:
نیوزنور13جون/ایران میں تعینات خاتون سویڈش سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور سویڈن کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور ان کا ملک مستقبل میں معاشی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران میں تعینات خاتون سویڈش سفیر ’’ہیلینا سانگلینڈ‘‘ نے کہا کہ ایران اور سویڈن کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور ان کا ملک مستقبل میں معاشی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے ایران اور سویڈن کے درمیان اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات گزشتہ 2 برسوں سے اب تک مزید بہتر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے2015 میں جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا۔
سویڈش سفیر نے کہا کہ 2 ہفتے بعد ایران اور سویڈن کے درمیان اقتصادی تعلقات کی توسیع کے لیے 7واں مشترکہ اقتصادی کمیشن منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے ایران اور سوئد کے درمیان باہمی سماجی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ممالک اگلے مہینے تہران میں خواتین کے حقوق کےحوالے سے ایک مشترکہ کانفرنس منعقد کریں گے۔