واپسی مارچ کے آغازسے اب تک اسرائیل کے ہاتھوں 50فلسطینی شہید ہو گئے ہیں
فلسطینی وزارت صحت:
نیوزنور04 مئی/فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ واپسی مارچ پر اسرائیل فوج کے حملے میں زخمی ہونے والے ایک اور فلسطینی کی شہادت کے بعد غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ واپسی مارچ پر اسرائیل فوج کے حملے میں زخمی ہونے والے ایک اور فلسطینی کی شہادت کے بعد غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔
بیان میں کہا گیاکہ جمعے کو گرینڈ واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
عاضح رہے کہ فلسطینیوں نے تیس مارچ کو یوم الارض کے موقع پر گرینڈ واپسی مارچ کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اسرائیلی فوج کی بربریت کے باوجود اسے چودہ مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جو اسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام کا دن ہے۔
چودہ مئی انیس سو اڑتالیس کو برطانوی سامراج کی سازش کے تحت فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی ناجائز حکومت کا قیام عمل میں آیا تھا جسے فلسطینی عوام یوم نکبت قرار دیتے ہیں۔
- ۱۸/۰۵/۰۴