ایران کیساتھ یورپ کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کا تعاون ہماری ترجیح ہے
یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی :
نیوزنور13جون/یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ایران کے ساتھ یورپ کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے تعاون بڑھانے پر غور کررہے ہیں جن کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کم ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی’’فیڈریکا موگرینی‘‘نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم ایران کے ساتھ یورپ کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے تعاون بڑھانے پر غور کررہے ہیں جن کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور یورپ کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا ہماری پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے لئے مختلف شعبوں بالخصوص بینکاری، مالیاتی، سرمایہ کاری،نقل و حمل اور تیل کے شعبوں میں اہم اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
خاتون یورپی رہنما نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بینکاری اور مالیاتی شعبوں میں باہمی تعاون کی بحالی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ اس حوالے سے سیاسی سطح پر بات چیت جاری ہےاور تہران اور برسلز میں ماہرین اس مسئلے پر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے نمائندوں پر مشتمل ایک نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کا مقصد عملی اقدامات کو آگے بڑھانا ہے۔
فیڈ یکا موگرنی نے مزید ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیٰحدگی پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر انتباہ کیا کہ جوہری معاہدے کی تبدیلی یا اس کا نعم البدل لانے کے سنگین نتائج ہوں گے۔