نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


تحریک نجباء کے سینئر رکن:

نیوز نور 13 جون/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت النجباء کے سینئر رکن نے فلسطینی قوم کے خلاف علاقے کی رجعتی حکومتوں کی سازشوں  اور غاصب صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی ان کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی مکمل آزادی میں یہ رجعتی حکومتیں بڑی رکاوٹ ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’یوسف الناصری‘‘نے فلسطینی قوم کے خلاف علاقے کی رجعتی حکومتوں کی سازشوں  اور غاصب صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے کی ان کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی مکمل آزادی میں یہ رجعتی حکومتیں بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علاقے کی رجعتی حکومتیں حقیقت میں  غاصب صیہونی رژیم کی خدمت اوراس کو تحٖفظ فراہم کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی مکمل نابودی کے بغیر فلسطین کو آزاد نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے علاقے کے حوالے سے سعودی عرب کی پالیسی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ریاض رژیم جو علاقے میں سرگرم تمام تکفیری گروہوں کی حامی اور  علاقے میں جمہوری تبدیلیوں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے فلسطین کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ عرب دنیا کی اکثر رجعتی حکومتیں فلسطین کو آزاد کرانے کیلئے آمادہ نہیں ہیں اس لئےان کا سقوط لازمی ہے حقیقت میں علاقے میں تمام مسائل کی جڑ آل سعود اورصیہونی رژیم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 99 فیصد مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ  وہابیت اسلام کا جز نہیں ہے  بلکہ امریکہ ،برطانیہ اورصیہونیوں کا پروجیکٹ ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  سعودیہ گذشتہ 80سالوں سے  مسلمانوں کے قتل عام  کے اخراجات اُٹھا رہا ہے اور آل سعود خاندان نے ہی فلسطینیوں کو صیہونیوں کے سپرد کردیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی