امریکی پابندیوں کا جواب دیا جائے گا
روسی نائب وزیر خارجہ:
نیوزنور13جون/روس کے نائب وزیر خارجہ نے روس کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس امریکی پابندیوں کا بھر پور جواب دےگا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ’’ سرگئی ریابکوف‘‘ نے روس کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس امریکی پابندیوں کا بھر پور جواب دےگا۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے نئی پابندیوں میں روس کے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جس کا مناسب جواب دیا جائےگا۔
سرگئی ریابکوف نے مزید کہا کہ امریکہ کے ایسے اقدامات دونوں ممالک کے روابط کےفروغ میں رکاوٹ کا باعث بنیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے پیر کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی کی محکمہ خزانہ نے لیبیا سےتعلق رکھنے والے چھ دیگر افراد پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ہمیشہ پابندی کا ہتھکنڈہ اپنے مخالف یا حریف ملکوں کے خلاف ان ملکوں کی پالیسیاں تبدیل کروانے یا واشنگٹن کی پیروی کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے استعمال کیا ہے جیسا کہ امریکہ نے ٹرمپ کے دور میں روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کے بارے میں دیئے گئے اپنے وعدے کے باوجود نہ صرف یوکرین کے بحران کے سبب نہ فقط ماضی کی پابندیوں کو جاری رکھا ہے بلکہ ماسکو کے خلاف وسیع پابندیاں عائد کردی ہیں۔