الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی جنگی اتحاد کے حملوں سے یمن کی انسانی صورتحال خوفناک شکل اختیار کرلےگی
ماروا عثمان:
نیوز نور 13 جون/بین الاقوامی امور کی ماہر وصحافی نے یمن کی اہم ترین بندرگاہ الحدیدہ پر قبضے کیلئے سعودی جنگی اتحاد کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بندرگاہ پر اگر سعودی اتحادی فورسز قبضہ کرلیتے ہیں پھر پورے یمن میں انسانی المیہ مزید خطرناک صورتحال اختیار کرلےگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’مارواعثمان‘‘نے یمن کی اہم ترین بندرگاہ الحدیدہ پر قبضے کیلئے سعودی جنگی اتحاد کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بندرگاہ پر اگر سعودی اتحادی فورسز قبضہ کرلیتے ہیں پھر پورے یمن میں انسانی المیہ مزید خطرناک صورتحال اختیار کرلےگا۔
انہوں نے کہاکہ یمن میں سعودی عرب کی جنگی اتحاد کی طرف سے کئے جانے والے حملوں کی نتیجے میں رونما ہونے والا انسانی المیہ ایک سنگین مسئلہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یمن میں گذشتہ تین سالوں سے انسانی المیہ پیدا ہوا ہے اوراگر جارحین فورسز حدیدہ پر قبضہ کرلیتے ہیں تو یقینی طورپر یہاں کی انسانی صورتحال خطرناک رُخ اختیار کرلےگی۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے جنگی اتحاد کی طرف سے حملوں کے باعث یمن کیلئے خوراک ،ادویات اوردیگر ایشیا ءکی فراہمی کو لاحق خطرات کے پیش نظر عالمی برادری خاص کر اقوام متحدہ کو اس علاقے میں لڑائی کو روکوانے کی کوششیں جاری رکھنی چاہئے۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ حدیدہ کی صورتحال پہلے سے ہی تباہ کن ہے سعودی عرب کے نئے حملوں سے پورے یمن کی عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا ہونگے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اوراسکے اتحادی امریکہ کی حمایت سے اسٹریٹجی اہمیت کے حامل الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ کرکے اس اہم اورحساس علاقے کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کررہے ہیں ان اقدامات کی عوام اورانسانی حقوق کی طرف سے شدید مخالفت کی جارہی ہے۔
الحدیدہ بندرگاہ کو یمن تک انسان دوستی پر امداد پہنچانے کیلئے بحر احمر میں انتہائی اہم مرکز قرارسمجھا جاتا ہے اس بندرگاہ پر سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں کے حملے یمنی عوام کے لئے بہت ہی منفی نتائج برآمد ہونگے۔
- ۱۸/۰۶/۱۳