بدبُودار نیتن یاہو کذاب اور نہتے فلسطینیوں کا قاتل ہے
شمالی کوریا کے وزیرخارجہ :
نیوزنور13جون/شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہوبدبودار‘ کذاب اور نہتے فلسطینیوں کا قاتل ہے ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ’’ری یونگ‘‘ نے سینگاپور میں ہونے والی شمالی کوریا امریکی سربراہی کانفرنس سے ایک روز قبل اپنے ایک بیان میں صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہوبدبودار‘ کذاب اور نہتے فلسطینیوں کا قاتل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو سینگا پور میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اون کے درمیان ہونے والی ملاقات کوناکام بنانے کی سازشیں کرہے ہیں کیونکہ نیتن یاہو ہم سے نفرت کرتا ہے اور وہ امریکہ کے ساتھ ہمارے بہتر ہوتے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے نیتن یاہو کو جنگی جنون کا حامل شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ نتین یاہو فلسطینی بے گناہ عوام کا قاتل ہے۔
ری یونگ نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ہمارے لیڈر کم جونگ اون اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سینگا پور میں ملاقات کی تیاری کررہے ہیں ٹرمپ اس ملاقات کو ناکام بنانے پر تلا ہوا ہےاور بدبودار نیتن یاہو جنگوں پر اکساتا اور یورپ میں اس کے اثرو روسوخ بڑھانا کا مقصدایران کو تنہا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیتن یاہو نے ایران سے کہا تھا کہ وہ اپنے خشک سالی کے بحران اور پانی کی قلت سے نمٹے اس کے جواب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے فرمایا تھا کہ بچوں کا قاتل نیتن یاہو یورپ میں جا کر خود کو مظلوم ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش کرتا ہے۔
- ۱۸/۰۶/۱۳