ہماری اصل جنگ امریکہ سے ہے عنقریب امریکی فوج کو ذلت آمیز شکست دے کر خطے سے باہر کردیں گے
یمنی فوج کے ترجمان :
نیوزنور13جون/یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی کرائے کے اہلکاروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ہم اب اپنے اصلی دشمن امریکہ سے نبرد آزما ہوچکے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے ترجمان ’’عزیز راشد‘‘نے کہا کہ یمنی فوج امریکی اہلکاروں کے ساتھ جنگ کے اہم مرحلے میں داخل ہونے جارہی ہےاور ہماری اصل جنگ امریکہ سے ہے عنقریب امریکی فوج کو ذلت آمیز شکست دے کر خطے سے باہر کردیں گے
یمنی فوج کے ترجمان نے کہاکہ ہمارے دشمن ہرقسم کے حربے استعمال کرنے کے باوجود ذلت آمیز شکست سے دو چار ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سعودی ذلت آمیز شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے الحدیدہ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن یمنی غیرت مند قوم اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے آقا امریکہ سے مدد کی اپیل کی ہے اور اب دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکی اشاروں پر ناچتے ہیں۔
موصوف ترجمان نے کہا سعودی عرب کے سلفی اور تکفیری دہشتگردوں کو یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے سبق سکھایا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر دسیوں شرپسند ہلاک ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اصل جنگ امریکہ سے ہے اور عنقریب امریکی فوج کو بھی ذلت آمیز شکست دے کر خطے سے باہر کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکی فوج کو عراق، شام، ایران اور ویتنام سے جس طرح بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اسی طرح یمنی عوام بھی انہیں ذلیل کردے گی۔
عزیز راشد نےمزید کہا کہ یمنی عوام شہادت کو اپنے لئے فخر اور ملک و قوم کے دفاع کو خود پر فرض سمجھتے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۱۳