شامی فوج اوراسکے اتحادیوں نے غاصب صیہونی رژیم کے طاقت کے تلسم کو توڑ دیا
شامی محقق:
نیوز نور 13 جون/ایک شامی محقق اور اسٹریٹجک امور کے ماہر نے اس بات کےساتھ کہ دمشق اوراسکے اتحادی اسرائیل کی ہر حماقت کا جواب دینے کو آمادہ ہے کہا ہے کہ فوج جنوبی درعہ اورکنیترا کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کیلئے اسٹریٹجک پلان کے تحت اپریشن کا آغاز کرنے جارہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’حشام حسون‘‘نے اس بات کےساتھ کہ دمشق اوراسکے اتحادی اسرائیل کی ہر حماقت کا جواب دینے کو آمادہ ہے کہا ہے کہ فوج جنوبی درعہ اورکنیترا کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کیلئے اسٹریٹجک پلان کے تحت اپریشن کا آغاز کرنے جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں اسٹریٹجک علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے صیہونی رژیم کے طاقت کے تلسم کو توڑ دیا ہے فلسطینیوں کی قاتل رژیم نے شام پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یہ جنگ یقینی طورپر اس غاصب رژیم کی نابودی پر ختم ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی ایف 16 طیارے کو گرا کر اور مقبوضہ جولان علاقے میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے تل ابیب رژیم کیلئے واضح پیغام ہے کہ شامی فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اورسعودی عرب اوراسرائیل مسلسل جنگی میدان میں طاقت کا توازن تکفیری دہشتگردوں کے حق میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن یہ سبھی کوششیں ناکام ثابت رہی ہیں۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۱۳