بن سلمان کی شاہانہ زندگی اور متنازعہ فیصلے سعودی عرب کی معشیت پر اثر ڈال سکتے ہیں
سعودی تجزیہ کار:
نیوزنور04 مئی/ایک معروف سعودی کارکن وتجزیہ کار نے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارعالمی ریسلنگ مقابلوں کی میزبانی کرنے پربن سلمان کی قیادت والی ریاض حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے وقت پر جب ہمارے فوجی جوان جنوبی سرحدوں پر جنگ میں مصروف ہیں بن سلمان ملک کی تیل کی آمدنی کو غیر ملکیوں پر لٹاکر عیش کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹویٹ میں سرگرم کارکن‘‘الغادمی’’ نے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارعالمی ریسلنگ مقابلوں کی میزبانی کرنے پربن سلمان کی قیادت والی ریاض حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے وقت پر جب ہمارے فوجی جوان جنوبی سرحدوں پر جنگ میں مصروف ہیں بن سلمان ملک کی تیل کی آمدنی کو غیر ملکیوں پر لٹاکر عیش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بن سلمان نے ان مقابلوں میں میں شرکت کرنے والے پہلوانوں کو 10ملی ڈالر فراہم کئے جو 20سالوں کے دوران جنوبی سرحدوں پر تعینات فوجیوں پرخرچ کی گئی رقم سے کئی زیادہ ہے۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ ریسلنگ ایونٹ میں بڑی تعداد میں مقامی خواتین اور بچوں نے شرکت کی تھی۔ سعودی عرب میں ریسلنگ کی تقریب کے دوران بڑی اسکرین پر مختصر لباس میں ملبوس خواتین ریسلرز کی تشہیر بھی کی گئی۔ سعودی ولیعہد بن سلمان اب وہابی ازم کے بجائے ٹرمپ ازم کو کنسرٹ، کھیلوں اور مغربی فلموں کے ذریعہ فروغ دے رہے ہیں۔
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے مرضی کے مطابق سعودی عرب میں اصلاحات کا آغاز کردیا ہے اور اس پروگرام کے مطابق سعودی عرب میں کنسرٹ، کھیلوں اور مغربی فلموں کے ذریعہ مغربی ثقافت کا فروغ جاری ہے سعودی عرب حکام نے جدہ میں مختصر لباس میں ملبوس خواتین ریسلرز کی تشہیر پر معافی بھی مانگ لی ہے لیکن کب تک وہ معافی مانگیں گے۔
ایک میڈیارپورٹ کے مطابق مذکورہ اشتہار دیکھنے والے ناظرین کا کہنا تھا ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ انکارپوریشن کے گریٹیسٹ رائل رمبل " کی متنازع تصاویر سامنے آتے ہی اشتہار کو کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا تھا۔سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی نے آن لائن بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعے پر معذرت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں مختصر لباس میں ملبوس خواتین کے ’نازیبا‘ مناظر شامل تھے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز جدہ میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تقریب میں معروف ریسلر جون سینا، ٹرپل ایچ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی تھی۔