فلسطین کی آئندہ نسلیں اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گی
جان سٹپلنگ :
نیوز نور 13 جون/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ حکومت واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کی حصولی کیلئے غاصب صیہونی رژیم کو گذشتہ چالیس سالوں سے مسلح اورتحٖفظ فراہم کرتی آرہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’جان سٹپلنگ‘‘نےکہاکہ حکومت واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کی حصولی کیلئے غاصب صیہونی رژیم کو گذشتہ چالیس سالوں سے مسلح اورتحٖفظ فراہم کرتی آرہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل ایک رنگ بید ریاست ہے جس کی بنیاد قدامت وانتہا پسند صیہونیوں نے رکھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی تشویشات کو نظرانداز کرکے یہ نسل پرست رژیم فلسطینیوں کا بہیمانہ قتل عام جاری رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم نے فلسطینیوں کے خلاف اتنے بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی ۔
انہوں نے کہاکہ اگرامریکہ فلسطینیوں کی قاتل صیہونی رژیم کی حمایت کرنا بند کردے تو یقینی طورپر اس کا چند روز میں ہی خاتمہ ہوجائےگا۔
انہوں نے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ چالیس سالوں کےدوران واشنگٹن کی مشرق وسطیٰ علاقے سے متعلق پالیسی غاصب صیہونی رژیم کو سیکورٹی فراہم کرنے پر مبنی رہی ہے۔
انہوں نے امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے نقشے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ شام کے بعض علاقوں پورے اردن حتیٰ سعودی عرب کے کچھ علاقوں عراق کے بڑے علاقے اورمصر کے صوبہ سینا پر اپنی نظریں گھاڑے ہوئی ہے اوران علاقوں کومقبوضہ فلسطین میں زم کرنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے اسرائیل اورعالمی سامراج کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہاکہ صیہونیوں کیلئے فلسطین میں کوئی جگہ نہیں ہے اور فلسطین کی آئندہ نسلیں اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
- ۱۸/۰۶/۱۳