نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کےترک ماہر:

نیوز نور 12جون/بین الاقوامی امور کے ایک ترک ماہر نے کہا ہے کہ یمنی عوام کی استقامت کےسامنے سعودی عرب کی مسلسل شکستوں کے بعد سعودی حکام  اب بوکھلائے ہوئے ہیں اس لئے وہ عرب دنیا کے غریب ترین ملک پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’سلیم یاسین‘‘نےمقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ یمنی عوام کی استقامت کےسامنے سعودی عرب کی مسلسل شکستوں کے بعد سعودی حکام  اب بوکھلائے ہوئے ہیں اس لئے وہ عرب دنیا کے غریب ترین ملک پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین سالوں کی مسلسل بمباری کے باوجود یمن کے مقاومتی فورسز نے سعودی عرب کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی وہابی رژیم نے واشنگٹن اور بعض علاقائی حکومتوں کی گرین سیگنل ملنے کے بعد اس اُمید پر  یمن پر جارحیت کی کہ وہ چند ہفتوں میں ہی اس اسٹریٹجک ملک پر قبضہ کرلےگا لیکن مقاومتی فورسز نے آل سعود رژیم پر کاری ضربیں لگائی ۔

انہوں نے تاکید کی کہ  یمن کی موجودہ صورتحال سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ علاقے میں طاقت کا توازن تحریک انصاراللہ کے حق میں تبدیل ہوا ہے جبکہ مفروریمنی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں  دوبارہ لانے کی سعودیہ کی کوششیں  ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  یمن کے دارالحکومت صنعا میں وسیع پیمانے پر سعودی مخالف مظاہروں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ  تحریک انصاراللہ کو یمنی عوام کی بھرپور حمایت  حاصل ہے اوروہ جارحین کاقلیل وسائل ہونے کے باوجود مقابلہ کرنے کو ہر وقت آمادہ ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی