نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مشر ق وسطیٰ امور کے ایرانی تجزیہ کار:

نیوز نور 12جون/مشرق وسطیٰ امور کے ایک ایرانی ماہر کے مطابق قدس کی قابض صیہونی رژیم فلسطینیوں کی  تاریخ ،شناخت اورثقافت کو کبھی ختم نہیں کرسکتی کیونکہ فلسطینیوں کی نئی نسل اپنے آباؤاجداد سے کہیں زیادہ محتاط اور  اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے پرعزم ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’محمد جواد ‘‘نےکہاکہ قدس کی قابض صیہونی رژیم فلسطینیوں کی  تاریخ ،شناخت اورثقافت کو کبھی ختم نہیں کرسکتی کیونکہ فلسطینیوں کی نئی نسل اپنے آبا ؤاجداد سے کہیں زیادہ محتاط اور  اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاریخی فلسطین میں صیہونی قبضے کے بعد تل ابیب رژیم اوراسکے سامراجی اوراستعماری  اتحادیوں کا یقین تھا کہ محض دس سال کے اندر فلسطینی  تاریخی فلسطین سے غائب ہوجائیں گے لیکن  ان کی ثقافت تاریخ اورشناخت ابھی بھی زندہ ہے جسے  دشمن  کبھی بھی مٹانے میں کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کو خود اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس سال کی یوم القدس کی ریلیاں انتہائی اہمیت کی حامل تھی کیونکہ غاصب صیہونی رژیم نے یورپی خطے میں ان ریلیوں پر پابندی عائد کرنے کیلئے  اہم یورپی حکومتوں کا دورہ کیا تاہم انہیں ان کوششوں میں ذلت آمیز شکست ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم اپنی مکمل نابودی کے دہانے پر ہے  جبکہ  مقاومتی محور کی طاقت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام وعراق میں  تکفیری دہشتگرد گروہوں  کو ابھی بھی امریکہ ،سعودی عرب اورصیہونی رژیم کی حمایت حاصل ہے  مغربی ممالک   جو انسانی حقوق کے علمبردار ہونے اور دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں برسرپیکار ہونے کا دم بھرتے ہیں علاقائی عوام کے خلاف بے تحاشہ مظالم ڈھائے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی