نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراق کے معروف سیاسی رہنما:

نیوزنور12جون/عراق کے ایک معروف سیاسی رہنما نے کہا ہےکہ ملک کے اندرونی حالات نہایت سنگین ہیں اگر ہوشیاری سے کام نہ لیا گیا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کے معروف سیاسی رہنما اورصدر پارٹی کے سربراہ ’’سید مقتدی الصدر‘‘ نے ملکی حالات کو نہایت نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہوشیاری سے کام نہ لیا گیا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا۔

انہوں نے عراقی قوم سے کہا کہ آپ کا ملک پہلے ہی بے تحاشا زخموں سے چورچور ہے کئی سال پورے ملک میں بے گناہوں شہریوں کا خون بہتا رہا ملک کے لئے آپ کے اتحاد اور صبر تحمل کی اشد ضرورت ہے۔

موصوف سیاسی رہنما نے کہا کہ اب بھی ملک میں بعث پارٹی کے ظلم و جبر کے آثار پائے جاتے ہیں جس کے خاتمے کے لئے قوم میں اتحاد کی ضرورت ہےاور اب وقت آگیا ہے کہ جب عراقی سیاستدانوں کو ذاتی مفادات اور اقتدار کی ہوس چھوڑ کر ملک کے لئے کامکرنا چاہئے۔

بغداد میں بیلٹ بکسوں پر لگنے والی آگ پر تبصرہ کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کیا وہ وقت آن نہیں پہنچا ہے کہ ہم سب ملکر عراق کی ترقی کے لئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ بکسوں کو جلانے سے کیا ملے گا؟ ایک دو سیٹوں کی خاطر دوبارہ انتخابات کروانا کوئی  عقل مندی نہیں  ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی شام بغداد کے ضلع الرصافہ میں الیکشن کمیشن کے گودام میں آگ لگی تھی جس میں موجود تمام بیلٹ بکس جل کر راکھ ہوگئے تھےدوسری طرف وزیر اعظم حیدر العبادی نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عراق اور اس کی جمہوری روش کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہےہم ملک اور عوام کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھ کے ساتھ نمٹیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی