نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شیخ نبیل کاؤک:

نیوز نور 12جون/لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ  کی مرکزی کونسل کے رکن نے ٹرمپ کی نام نہاد صدی کی ڈیل  کے  خطرناک اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی  عرب دنیا کی تاریخ پر ایک سیاہ دبہ ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ نبیل کاوک‘‘نے ٹرمپ کی نام نہاد صدی کی ڈیل  کی  خطرناک اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی  عرب دنیا کی تاریخ پر ایک سیاہ دبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ  سعودی عرب کے ذریعے فلسطینیوں پر  نام نہاد صدی کی ڈیل مسلط کرکے فلسطینی کاز اورفلسطینیوں کے وطن واپسی کے حق کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے اور  مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کو وسیع کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان  کے اس بیان کہ اسرائیل کو  اپنادفاع اور ایک آزاد ریاست کے قیام کا حق حاصل ہے سے عرب حکمرانوں کے اصلی چہرے بے نقاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج ہم سعودی عرب اوراسرائیل کے درمیان قریبی تعلقات کا مشاہدہ کررہے ہیں جو فلسطینی قوم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی رژیم عربوں کو ٹرمپ کی نام نہاد صدی کی ڈیل تسلیم کرنے کیلئےدباؤ ڈال رہی ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی