نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کے ترک تجزیہ کار:

نیوزنور12جون/بین الاقوامی امور کے ایک ترک تجزیہ کار نے عرب لیگ کوعرب  اورمسلم عوام پر ایک بوجھ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جس مقصد کیلئے 1945ء میں مذکورہ تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تھی اس مقصد کی حصولی میں  یہ تنظیم پوری طرح ناکام رہی ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ترک روزنامہ ڈیلی صباح کےساتھ انٹرویو میں ’’پرویز محمد ‘‘نے عرب لیگ کو عرب  اورمسلم عوام پر ایک بوجھ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جس مقصد کیلئے 1945ء میں مذکورہ تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تھی اس مقصد کی حصولی میں  یہ تنظیم پوری طرح ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 1945ء میں قاہرہ میں مذکورہ لیگ کی بنیاد چھ عرب ممالک کی طرف سے رکھی گئی جبکہ آج اس کے رکن ممالک کی تعداد 22 ہے  تاہم یہ تنظیم علاقائی اورمسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح بے فائدہ ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عرب لیگ ا یک ایسی تنظیم ہے جسے ایسے ممالک کی رژیمیں چلا رہی ہیں جو  اپنے ممالک یا ہمسایہ  ممالک میں عوام کا قتل عام کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عرب لیگ  جو دوسری جنگ عظیم کے بعد وجود میں آئی آج خاتمے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہاکہ خودعرب لیگ کے رکن ممالک کے درمیان گہرے اختلافات موجود ہیں جس کی واضح مثال سعودی عرب ،بحرین ،متحدہ عرب امارات اورمصر کی طرف سے قطر کا ظالمانہ محاصرہ ہے حتیٰ بعض  مسائل پر سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے نظر آتے دکھائی دیتے ہیں جس کی واضح مثال یمن ہے جہاں دونوں ممالک  مخالف گروہوں کی حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عرب لیگ جب سے وجود میں آئی ہے  فلسطین پر اسرائیلی قبضہ مضبوط ہوا ہے،فلسطینیوں کے خلاف صیہونی رژیم کے مظالم میں تیزی آئی ہے ،سوڈان تقسیم ہوا ہے، عراق پر امریکہ کی طرف سے لشکری کشی کی گئی ہے، شام اور  یمن جیسےعرب لیگ کے اہم رکن ممالک کو جنگی  کی دلدل میں دھکیل دیا گیاہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ  عرب لیگ کے ہر غیر معمولی اجلاس سے پہلے اوربعد اسرائیل  زیادہ سے زیادہ فلسطینی زمین پر قبضہ کرکے زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل کرتا ہے ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ عرب لیگ سیاسی اورفوجی دونوں میدانوں میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عرب لیگ کو تحلیل کرنے کا وقت آن پہنچا ہے اورایک ایسی مسلم  عالمی تنظیم تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس میں دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک  شریک ہوں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی