نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امو رکے ایرانی ماہر:

نیوزنور12جون/بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے ایران کے اسلامی انقلاب کو تمام اسلامی ممالک کیلئے نمونہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران علاقائی ممالک کی سیکورٹی واستقلال کا ضامن ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’احمد روح اللہ‘‘ نے ایران کے اسلامی انقلاب کو تمام اسلامی ممالک کیلئے نمونہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران علاقائی ممالک کی سیکورٹی واستقلال کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہاکہ علاقائی ممالک  عدم استحکام اوربدامنی کا شکار ہیں  انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا رول ماڈل بناکر اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ علاقے میں گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عمل پیرا ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے اس ناپاک وخطرناک منصوبے کو ناکام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  شام ،لبنان  اورعراق کے خلاف امریکہ اورصیہونی رژیم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرتے رہے ہیں جبکہ  اسلامی جمہوریہ ایران نے   امریکہ واسرائیل کے ایجنٹوں کو نابود کرنے میں کردارادا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نہ صرف لبنان ،عراق اورشام کو دشمنوں کی طرف سے دہشتگردی کا شکار بنایا گیا ہے بلکہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد دسیوں بار  اسلامی جمہوریہ کو دہشتگردانہ حملے  جھیلنے پڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسرائیل کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں  میں کم ازکم اب تک بیس ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ ،اسرائیل اورمغربی طاقتوں نے  سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران پر 8 سال تک جنگ مسلط کی  اور اس ملک کا  ظالمانہ اقتصادی محاصرہ بھی کیا تاہم اسلامی جمہوریہ ایران نے ان تمام چلینجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے امریکیوں اورصیہونیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے علاقائی ممالک کے خلاف صیہونی رژیم  سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات  کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقاومتی محور میں شامل ممالک کے خلاف امریکی و صیہونیوں کی نرم جنگ میں ریاض اور ابوظہبی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی