نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ماہ مبارک رمضان شیطان پر مسلط ہونے کا مہینہ ہے

سه شنبه, ۱۲ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۰:۵۳ ق.ظ


حضرت ‌آیت الله جوادی آملی:

نیوزنور12جون/اسلامی جمہوریہ ایران کےایک بزرگ مرجع تقلید اورمفسر عصر نے ماہ مبارک ماہ مبارک رمضان کو شیطان پرمسلط ہونے کا مہینہ قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ ایک سچائی ہے کہ اس ماہ میں انسان شیطان پر مسلط ہوجاتا ہے شیطانی یادیں اس سے دور ہوجاتی ہیں اور وہ شیطان کی پیروی نہیں کرتا ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بزرگ ایرانی مرجع تقلیدومفسر عصر ’’حضرت ‌آیت الله جوادی آملی‘‘ نے اپنی کتاب حکمت عبادات  میں رسول خدا(ص) کے خطبہ شعبانیہ کے ٹکڑے کی شرح کرتے ہوئے فرمایا کہ رسول خدا (صلی الله علیه و آله و سلم) نے خطبہٴ شعبانیّہ میں فرمایا کہ قد أقبل إلیکم شهر الله بالبرکة والرحمة والمغفرة یعنی ماه رمضان، برکت ، رحمت اور مغفرت لاتا ہے  جس کا اس ماہ سے دوستانہ ہوگا اس ماہ کی برکتیں ، رحمتیں اور مغفرت اس کے شامل حال ہوگی ۔

آپ نے رسول اللہ (ص)کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایاکہ اس ماہ میں حاصل ہونے والے منافع کی مقدار اس قدر زیادہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی گوشہ میں کوئی بھی تاجر اس مقدار میں فائدہ نہیں اُٹھا سکا  انسان ایک ایسا مسافر ہے آخرت کا سفر جس کے روبرو ہے  اس ہمیشگی سفر کا زاد راہ بھی روزہ جیسی چیز ہی قرار پاسکتی ہے کیونکہ اس ماہ میں انسانوں کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں  اس حوالہ سے اگر رمضان بہترین موقع ہے تو بہترین منفعت کا وقت بھی رمضان ہی ہے ۔

آپ نےمزید فرمایا کہ ماہ مبارک  رمضان انسان کا ایک اچھا دوست ہے کہ جس کے ذریعہ ہم شیطان پر کامیاب رہے  فقط یہی نہیں کہ ہم نے شیطان کی پیروی نہیں کی بلکہ ہم نے نیک راہوں کو بھی بخوبی طے کیا اگر چہ ہم دیگر مہینوں میں نیک اعمال کی انجام دہی میں مشکلات سے روبرو ہوتے ہیں مگر اس ماہ میں ہم نے بڑی آسانی کے ساتھ نیک اعمال کی منزلیں طے کرڈالیں ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی